ریلوے سے متعلق رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کی جائے گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلوے کے تمام اداروں سے بریفنگ لینے اور تمام ذیلی اداروں کا دورہ کرنے کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر روزانہ کی بنیاد پر ریلوے کے ذیلی اداروں کا دورہ کررہے ہیںاوراس دوران وہ اداروں کے کام کے حوالے سے رپورٹ بھی لے رہے ہیں اور ان اداروںکے سربراہان کو اپنے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے احکام جاری کررہے ہیں، ذرائع نے  رائل نیوز کو بتایا کہ وفاقی وزیر نے اب تک اپنی بریفنگ کے دوران تمام ذیلی اداروں کو رواں مالی سال کے لیے ریونیو ہدف دیدیا ہے۔اس کے علاوہ ٹرینوں کے آپریشن کو تیزکرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے ریلوے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ جلد از جلد 3 سے4 فریٹ ٹرین چلانے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ ریلوے کا ریونیوبڑھایا جاسکے اور ادارے کو اپنے پائوں پرکھڑاکیاجاسکے۔

تبصرے بند ہیں.