ریاست مدینہ کے آئیڈیاز کو ملک میں نافذ کریں گے‘صدر پاکستان

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کے آئیڈیاز کو ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں ایوان صدر میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو اقلیتوں کے لیے محفوظ ملک بنانےکا عزم رکھتے ہیں۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے آئیڈیاز کو ملک میں نافذ کریں گے، نئے پاکستان کے لیے ریاست مدینہ اور اسلام کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں، ریاست مدینہ کا وژن پورا کرکے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو اقلیتیوں کے لیے محفوظ بنانا چاہتے ہیں، ملک ہر اعتبار سے اوپر جائے گا، ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستانی ہی رہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.