رکاوٹیں ختم‘اسمال اورمیڈیم انڈسٹریزکیلئے پالیسیاں لےکرآئے ہیں‘وزیراعظم

APP25-10 LAHORE: November 10 - Prime Minister Imran Khan talking to media personnel after inauguration of the Shelter House at Railway Station in the Provincial Capital. APP photo by Mustafa Lashari

لاہور:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جوپیکیج آج دیاوہ پہلے ہی بزنس کمیونٹی کودیناچاہیے تھا،ملک صنعتوں کی وجہ سے آگے بڑھتاہے،50سال پہلے ملک تیزی سے آگے بڑھ رہاتھا،حکومت منافع کیخلاف پالیسیاں بنائے توسرمایہ کاری آنابندہوجاتی ہے،حکومت میں آتے ہی فیصلہ کیاتھاصنعتوں پرتوجہ دینی ہے،کوئی بھی ملک سبزیاں بیچ کرآگے نہیں بڑھ سکتا،ہمیں اوپن ایمنسٹی نہیں دینی چاہیے تھی،ایمنسٹی سے براہ راست فائدہ صنعتی شعبے کوپہنچناچاہیے تھا،ہم نے کبھی برآمدات پرتوجہ نہیں دی،زرمبادلہ ذخائرکم ہونے سے ہمیں آئی ایم ایف جاناپڑا،گزشتہ حکومتیں ملکی معیشت درست کرنے میں ناکام رہیں،کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے سے ڈالرزکی کمی ہوجاتی ہے،اسمال اورمیڈیم انڈسٹریزکیلئے پالیسیاں لےکرآئے،رکاوٹیں ختم کردیں،اب پاکستان تیزی سے اُوپرجائے گا،پرکشش مراعات کی بنیادپرسرمایہ کارراغب ہوتے ہیں،ماضی میں طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہونے سے معاشی نقصان ہوا، اوورسیزپاکستانیوں کیلئے ہم نے اسپیشل کورٹس بنادیں،اوورسیز پاکستانی پلاٹس خریدتے تھے لیکن قبضے ہوجاتے تھے،بیمارصنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے مراعات دی ہیں،آئی ٹی انڈسٹری میں بھارت ہم سے بہت آگے نکل گیا،ہم نے آئی ٹی انڈسٹری کومراعات ہی نہیں دیں،پہلی بارآئی ٹی کمپنیوں کومراعات دے رہے ہیں،جب کرکٹ کھیلتاتھاتومیچ کی غلطیوں کے بارے میں سوچتاتھا۔

تبصرے بند ہیں.