برسلز(مانیٹر نگ ڈیسک)یورپی پارلیمان نے میانمار کی خاتون رہنما آنگ سان سوچی کو سخاروف انعام جیتنے والوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی پارلیمان نے کہاکہ یہ فیصلہ سوچی کی میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف جاری جرائم کو قبول کرنے کے رد عمل کے طور پر کیا گیا۔ سوچی کے لیے سخاروف انعام برائے انسانی حقوق کو باضابطہ طور پر منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ آنگ سان سوچی کو اس اعزاز سے سن 1990 کے دوران برما میں جمہوریت کے لیے پرامن جدوجہد کے نتیجے میں نوازا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.