اسلام آباد: رواں مالی سال سولہ مئی تک ایف بی آر نے پندرہ کھرب چالیس ارب روپے سے ذائد ٹیکس وصول کیا۔ ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق یکم جولائی سے سولہ مئی کے دوران ٹیکس وصولیاں چار اعشاریہ سات فیصد اضافے سے پندرہ کھرب اڑتالیس ارب روپے رہیں۔ ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کا بیس کھرب پچاس ارب روپے ٹیکسوں کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ایف بی آر کو ڈیڑھ ماہ میں پانچ کھرب دو ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہوگا جو کہ انتہائی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق رواں ماہ کے سولہ دنوں میں صرف بیالیس ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ جو کہ گزشتہ سال سے ساڑھے انیس ارب روپے کم ہے۔
تبصرے بند ہیں.