کراچی: رواں مالی سال دس ماہ میں کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں اٹھاون فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ ایک ارب اکتالیس کروڑ ڈالر رہ گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل دوہزار تیرہ کے دوران کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے ایک ارب تیرانوے کروڑساٹھ لاکھ ڈالر سے کم ہو کر ایک ارب اکتالیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر پرآگیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں اٹھاون فیصد نمایاں کمی کی بنیادی وجہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والے ایک ارب اسی کروڑ ڈالرہیں۔ دوسری جانب ماہانہ بنیاد پر اپریل دوہزار تیرہ میں کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ پینتیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالرریکارڈ رہا جومارچ کے مقابلے چھتیس فیصد کم ہے۔
تبصرے بند ہیں.