رواں سال اشیا خورونوش کی قیمتوں میں 20 سے 35 فیصد اضافہ

کراچی ()رواں سال اشیاخورونوش کی قیمتوں میں 20سے 35فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی کی وجہ سے شہریوں کے لیے گھر کاچولھا جلانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

گذشتہ سال کی نسبت رواں سال اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے دال مونگ75روپے سے بڑھ کر 125روپے فی کلو،دال مصور30روپے اضافے سے100روپے،چاول 90روپے سے بڑھ کر 110 روپے ، سرخ مرچیں 120روپے سے بڑھ کر 150روپے فی کلو،آٹے کا20 کلو کا تھیلا535 روپے سے بڑھ کر 785روپے کا ہو گیا ہے جبکہ مصالح جات کی قیمتوں میں بھی 30 فیصد تک کے اضافے نے شہریوں کی معاشی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.