پیرس (مانیٹر نگ ڈیسک)فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ خصوصی ٹریبونل کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کردہ بیان میں وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی ٹریبونل کے رفیق حریری قتل کیس سے متعلق فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا دورہ صدر عمانوئل میکروں اور وزیر خارجہ ژاں یویس لی ڈریان کے دوروں کا تسلسل ہے۔
تبصرے بند ہیں.