تل ابیب (مانیٹر نگ ڈیسک )اسرائیلی فوج نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ غزہ پٹی سے آتش گیر غبارے داغے جانے کے بعد اس نے غزہ میں فِشنگ زون بند کر کے مچھیروں کو سمندر میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب آتش گیر غباروں اور راکٹوں کے داغے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ دیگر کسی نوٹیفکیشن کے جاری ہونے تک سمندری علاقے کی بندش جاری رہے گی۔اسرائیل نے غزہ پٹی پر زمینی، سمندری اور فضائی حصار مسلط کیا ہوا ہے۔ غزہ پٹی کی آبادی بیس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔اس سے قبل اسرائیل نے بدھ کے روز مچھلی کے شکار کے لیے اجازت یافتہ رقبے کو 15 سمندری میل سے کم کر کے 8 سمندری میل کر دیا تھا۔ یہ اقدام مذکورہ آتش گیر غباروں کے داغے جانے کے بعد سامنے آیا تھا۔ اس نوعیت کے بعض غبارے جنوبی اسرائیل میں آگ بھڑکا دینے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.