راولپنڈی میں میٹنگ پاکستان کیلئے خوش آئند ثابت ہوگی: شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والی میٹنگ پاکستان کیلئے خوش آئند ثابت ہوگی، حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے، ہمیں اسمبلی اس لئے لانا چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پرڈیل ہوسکے، 10 روز میں فائنل راونڈ ہوگا۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی ادارے مظلوم عوام کے ساتھ ہوتے ہیں، ظالموں کے نہیں، رانا ثناء اللہ حکومت کو لے ڈوبے گا، اسحاق ڈار کو IMF اور دنیا سے کچھ نہیں ملا نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اکتوبر نومبر فیصلہ کن ہوگا، لانگ مارچ یا الیکشن کی تاریخ،ایک کا ہونا ضروری ہے، بجلی کے بعد سردیوں میں گیسں کا بحران سر پرآگیا۔

تبصرے بند ہیں.