راولپنڈی، اسلام آباد: بعض علاقوں میں موبائل فون سروس بند

اسلام آباد: چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے دورہ پاکستان کے موقع پرسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں ایک بار پھر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ راولپنڈی اسلام آباد کے بعض علاقوں میں دوسرے دن بھی موبائل فون سروس دوپہر ایک سے شام پانچ بجے تک بند رہے گی۔ چینی وزیراعظم سینٹ کے اجلاس کے خطاب کرنے کے بعد شکرپڑیاں میں پاک چائنا فرینڈ شپ سنیٹرکا دورہ کرینگے، ذرائع کے مطابق اسی لیے یہ علاقہ ریڈ زون سے باہر ہے جس کے باعث موبائل فون سروس بند کرنے فیصلہ کیا گیا

تبصرے بند ہیں.