پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں سازشیں اور ٹمپرنگ کرتے رہے، حساس دستاویز کو جعلسازی کر کے بدلا۔ جیسے ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اسی طرح بنی گالہ میں چھاپہ مارنا چاہیے، رانا ثنا اللہ وہاں پرچھاپہ ماریں گے تو اصل سائفرملے گا۔ اسحاق ڈار سمیت دیگر سینئر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ خوشی ہوئی کل بہت دیر بعد عوام کو ریلیف ملا، امید کرتی ہوں آنے والے دن عوام کے لیے ریلیف لیکرآئیں گے، جتنی بار آڈیوسنیں گے پتا چلے گا ملک کے ساتھ کتنا بڑا کھیل کھیلا گیا۔ فارن فنڈڈ فتنہ کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتی، یہ وہ شخص ہے جس کو اپنے باہر والے دروازے سے بھی اندر نہ آنے دوں، اس کے جھوٹ اتنے ہیں صبح سے لیکر شام تک ختم نہیں ہو گی، وزیراعظم ہاؤس اور میری بھی آڈیولیک ہوئی، دعوے سے کہتی ہوں مسلم لیگ کی جتنی بھی آڈیو سامنے آ جائیں کبھی ملک کے خلاف کوئی چیزسننے کونہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا سیاسی مفاد قربان کر سکتے ہیں لیکن پاکستان کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، جب اس کو پتا چلا تواس نے سازش، سازش کہنا شروع کر دیا، مجھے پتا تھا یہ پہلے دن سے جھوٹ بول رہا ہے، سیاسی جلسوں کے اندر کاغذ کو لہرایا کہ یہ سائفرہے، اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے عمران خان سچ بول سکتا ہے، سازش تو ہوئی اس سازش کا ماسٹر مائنڈ فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان ہیں، سازش میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسدعمرشامل تھے، اس گینگ کا سربراہ عمران خان ہیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت تو ریلیف کے کاموں پر توجہ دیتی تھی، یہ وزیراعظم ہاؤس میں سازشیں اور ٹمپرنگ کرتے رہے، مبینہ آڈیو لیک میں اسد عمرنے کہا لیٹر تو نہیں ٹرانسکرپٹ ہے، پاکستان کے حساس دستاویز کو جعلسازی کر کے بدلا، سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے، جس طرح منرل واٹر اسی طرح سائفر بھی اٹھا کر لے گئے۔ آپ کو پاکستان کی عوام سے معافی مانگنی چاہیے، شیطانی ذہن کی اصطراح ہے کہتے ہیں سائفر تو ہے ناں، حکومت جانے پر یتیم بن کر بہانہ کرنا تھا، آپ نے قومی سکیورٹی، جمہوری، فارن، سفارتی تعلقات کے خلاف سازش کی، اب کسی ملک کا پاکستان پر اعتبار نہیں رہا، وزیراعظم نے کہا اس وقت کوئی ملک پاکستان سے بات کرنے کو تیارنہیں، سازش تھی ہی نہیں جھوٹی سازش کے ڈرامے کی آڑمیں پاکستان کے تعلقات کو کھیل تماشا بنادیا، کہتے ہیں ہمیں اس پرصرف کھیلنا ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 25 سال کی جدوجہد ایک جملے میں ہے ’کہ کھیلنا‘ ہے، کبھی جنرل پاشا، کبھی ظہیر الاسلام کے ساتھ مل کر کھیلنا ہے، کبھی آرٹی ایس بٹھا کرمعیشت کے ساتھ کھیلنا ہے، یہ پاکستان کے عوام کو اوول اسٹیڈیم سمجھتا ہے اس مائنڈ سیٹ سے باہرنہیں نکلا، پاکستان کی دشمن قوتوں کواس کو ڈالرآئے، یہ آڈیوفتنہ خان کے خلاف پوری چارج شیٹ ہے، یہ سمجھتا ہے اقتدارنہیں تو پوری دنیا کو آگ لگا دوں، چارسال سے اس شیطانی ذہن سے پاکستانی قوم یرغمال بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے بعد جاتے جاتے آئین توڑا گیا، آئین شکنی کے باوجود بچ کرچپ کر کے نکل گیا، آئی ایم ایف معاہدے کے دوران خط لکھا گیا، ہم نے اس ملک کوبچایا ہے ملک کواس منجھدارسے نکال لیں گے، جی سی یونیورسٹی، پشاوریونیورسٹی میں طلبہ کو کہتا ہے کس نے سازش کی، بچوں کے ذہنوں میں تم نفرت بھر رہے ہیں، اب یہ کسی کالج جائے تو بچے پوچھیں یہ سازش کیا ہے، کہتا ہے اس ملک کا نام نہ لینا، امریکا سے ہی لائبیسٹ کو تعلقات بہتر بنانے کے لیے خدمات لی گئیں، اب لائبیسٹ کیا کہے گا بچے سے غلطی ہو گئی بچے کومعاف کردیں، اگرکوئی ملک سازش کرے گا تو کیا اس سے معافیاں مانگیں گے؟ کیا آپ نے پاکستانی قوم کوبیوقوف سمجھ رکھا ہوا ہے۔ خاتون جج زیبا چودھری کو للکارا، بدتمیزی کی، جس غلطی پر پکڑا جائے اس پر معافی مانگ لیتا ہے۔ یہ ہے اس شخص کے کردار میں ایسے ہی فتنہ خان نہیں کہتی۔ن لیگ کی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ آج تک کسی وزیراعظم پر غداری کا الزام نہیں لگا جو عمران پر لگا، نواز شریف 3 مرتبہ وزیراعظم رہے کیا ان کو سائفر نہیں آتے ہونگے؟ نوازشریف کو ایٹمی دھماکہ کرنے پر فون اور سائفربھی آئے ہونگے، جیسے ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اسی طرح بنی گالہ میں چھاپہ مارنا چاہیے، رانا ثنا اللہ وہاں پرچھاپہ ماریں گے تو اصل سائفرملے گا، جلسوں میں دکھانے کے لیے سائفر ہے عوام کو دکھانے کے لیے نہیں، سائفرتوکبھی تھا ہی نہیں، سازش کی آڑ میں افواج پاکستان کو متنازع، کبھی جانوروں کے لقب دیئے، سازش کبھی ہوئی ہی نہیں تھی، ایکس، وائی، زیڈ کرتے پھرتے ہو، آڈیونے بتایا میر جعفر، میر صادق، جانور، ایکس، وائی، زیڈ بھی تم ہو۔
تبصرے بند ہیں.