راولپنڈی: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے خراب طبیعت کے باعث نیب حکام کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی، نیب حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ نیب راولپنڈی نے رینٹل پاور کیس اور صوابدیدی کوٹے سے اپنے حلقے میں فنڈز خرچ کرنے سے متعلق کیس کی تفتیش کیلئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو طلب کیا تھا۔ راجہ پرویز اشرف نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے نیب حکام کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی ہے۔ انہوں نے تحریری طور پر نیب کو آگاہ کر دیا۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کی آئندہ پیشی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ عدالتوں میں جاری کیسز کے باعث سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
تبصرے بند ہیں.