دہشت گردی کو کتاب اور قلم سے ہی شکست دی جاسکتی ہے، ملالہ یوسف زئی

برمنگھم: سوات میں طالبان کے دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو کتاب اور قلم سے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی پبلک لائبریری ’’لائبریری آف برمنگھم‘‘ کی اففتاحی تقریب سے خطاب کے موقع پر ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بعد برمنگھم ان کے لئے دوسرے گھر کا درجہ رکھتا ہے، وہ اسکول میں بہت لائق طالبہ تھیں، دہشت گردوں کے حملے کی وجہ سے ان کے تدریسی سفر میں تعطل پیدا ہوگیا لیکن وہ اب بھی اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کے لئے کتابیں انمول خزانہ ہوتی ہیں، تعلیم دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے اہم ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ دہشت گردی کو کتاب اور قلم سے ہی شکست دی جاسکتی ہے

تبصرے بند ہیں.