دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اے پی سی بلانے کا مطالبہ

پشاور: خیبرپختون خوا کے وزیر اطلاعات اور صحت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے اور صوبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔شیرگڑھ بم دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کے موقع پر لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اقتدار سے پہلے اور اقتدارمیں آنے کے بعد ان کا موقف واضح ہے کہ ڈرون حملے بند ہونے چاہئے اور خارجہ پالیسی میں تبدیلی لائی جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر امریکا قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کرسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جلد ہی ان ایشوز پر بات کرنے اور ایک ٹھوس لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.