دہشتگردی،مہنگائی،لوڈشیڈنگ ہمارے اعمال کانتیجہ ہیں : طاہر القادری

اسلام آ باد: منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے کہاہے کہ دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، ہوشربامہنگائی، لوڈشیڈنگ، بدامنی، قتل وغارت گری کے عذاب ہمارے اپنے اعمال کانتیجہ ہیں۔ دعائیں اس لیے قبول نہیں ہوتیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے باز نہیں آتے۔ میڈیاآفس سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انھوں نے محفل شب برات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ جس شخص کو اللہ کے حضور دعامانگنے کی توفیق نصیب ہوجائے اس پر اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھول دیے جاتے ہیں۔اگرمشکل وقت میں اپنی دعاؤں کی قبولیت چاہتے ہوتو خوشحالی کے وقت میں اللہ سے دعامانگتے رہو۔ صلہ رحمی، رزق حلال، خونی رشتوں کا احترام دعاؤں کی قبولیت میں معاون ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اگر معاشرے سے خیرکی دعوت اورگناہ سے روکنے کی جدوجہد ختم ہوجائے تو بدترین لوگ حکمران بن جاتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.