دوسروں کے طعنے دینے والوں نے خود اکاؤنٹس چھپائے،سعد رفیق

اسلام آباد:وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے انجام تک فارن فنڈنگ پر بات ہوتی رہے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوسروں کے طعنے دینے والوں نے خود اکاؤنٹس چھپائے، بتایا جائے باہر سے پیسے دینے والوں کا کیا ایجنڈا تھا،عمران نیازی کو جب بھی موقع ملا انہوں نے آئین توڑا، تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما نذیر چوہان کی گرفتاری جن حالات میں ہوئی سب نے دیکھا اور نذید چوہان کو ایسے اٹھایا گیا جیسے دہشتگردوں کو اٹھایا جاتاہے یہ قابل مذمت ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان آئین شکنی کرتے ہیں اور انہیں ندامت ہی نہیں جبکہ عمران خان نے معیشت کو وینٹی لیٹر پر چھوڑا، ابہام پیدا کیا گیا اور پنجاب میں پرویز الہٰی کی حکومت آئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر غیر ملکی سرمایہ کاری کس ایجنڈے کے تحت ہوئی اور عمران خان نے اپنے اکاؤنٹس کیوں چھپائے۔ غیر ملکی کمپنیاں اور شہری عمران خان کو کس خوشی میں پیسے دے رہے تھے ؟وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا پہلا مقصد تو سی پیک رول بیک کرنا اور چین کو نارض کرنا تھا، ہم نے تنقید ضرور کی لیکن نامناسب زبان کا استعمال نہیں کیا۔

تبصرے بند ہیں.