دورۂ نیوزی لینڈ ، عامر یامین کی قسمت چمکنے کا امکان روشن

لاہور: 

جنید خان کی عدم دستیابی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے آل راؤنڈر عامر یامین کی قسمت چمکنے کا امکان روشن ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت جنید خان کو مہنگی پڑگئی، ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے پیسر دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے دستیاب نہیں ہونگے،ڈاکٹرز نے انھیں ایک ماہ تک آرام کا مشورہ دیا ہے، اس صورتحال میں سلیکٹرز کو متبادل بولر کی تلاش ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کیساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر عامر یامین مضبوط امیدوار بن گئے ہیں، دوسری جانب اسپاٹ فکسنگ کیس میں 6 ماہ پابندی کی سزا پوری کرنے کے بعد ملکی سطح کے مقابلوں میں اچھا تاثر چھوڑنے والے محمد عرفان کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے، طویل قامت پیسر گذشتہ سال ستمبر کے بعد کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلے لیکن نیوزی لینڈ کی کنڈیشنزمیں میزبان ٹیم کیلیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.