دنیا کا امیر ترین بھارتی بورڈ انگلش ٹیم کا ’مقروض‘

نئی دہلی: 

 

دنیا کا امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ مہمان انگلش ٹیم کا ’مقروض‘ ہوگیا، ٹور پرموجود کھلاڑیوںاور آفیشلز کو ابھی تک ڈیلی الاؤنس ہی ادا نہیں کیا، مجموعی رقم 80 ہزارپائونڈ تک جا پہنچی، بڑے نوٹوں پر پابندی کے باعث مقامی کھلاڑیوں کو 100، 100 روپے کی کرنسی میں ادائیگی ہو رہی ہیں، پلیئرز کی جیبیں نوٹوں سے پھولی رہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی اگرچہ دنیا کا امیرترین کرکٹ بورڈ ہے تاہم لودھا پینل کی کڑی شرائط کے باعث وہ تقریباً مالی تنگ دستی کا شکار ہوچکا، اسی وجہ سے ٹور پرموجود انگلش ٹیم کے اخراجات ادا کرنے تک کیلیے اس کے پاس رقم موجود نہیں ہے۔ باہمی پروٹوکول کے تحت میزبان ٹیم اور آئی سی سی آفیشلز کے طعام قیام اور سفری اخراجات کی مکمل ذمہ داری میزبان بورڈ پر ہوتی ہے، وہ روز مرہ کے اخراجات کیلیے بھی رقم ادا کرنے کا پابند ہوتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.