وزیراعظم نے کہا کہ ملائیشیا کو ترقی یافتہ بنانے میں ڈاکٹر مہاتر محمد کا نمایاں کردار ہے جنہوں نے اپنے ملک کو بدل کررکھ دیا،اس میں کوئی شک نہیں کہ مہاتیر محمد ن کی قیادت میں ملائیشیا نے خود کفالت حاصل کی اس لیے پاکستان بھی ملائیشین وزیراعظم کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم نے سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تجارت کا فروغ چاہتے ہیں،تاجروں کے لیے مواقع پیدا کرنا بہتضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے سوا ملائیشیا کا کوئی دشمن نہیں، ہم نے کبھی کسی قسم کے اسرائیل سے تعلقات نہیں رکھے، اسرائیل کے سوا ملائیشیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہیں اور ہم دوسرے ممالک سے نہ صرف اچھے تعلقات چاہتےہیں بلکہ تجارت میں بھی اضافہ چاہتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.