دبئی ٹسیٹ: سری لنکا کا 57 رنز پر ایک کھلاڑی آئوٹ

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستانی ٹوٹل ایک سو پینسٹھ کے جواب میں ایک وکٹ پر ستاون رنز بنا لیے۔ کم روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کر دیا گیا۔

دبئی:() انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ اٹھائیس رنز پر اوپننگ جوڑی توڑنے میں کامیاب ہوئے۔ احمد شہزاد تین، محمد حفیظ اکیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یونس خان کی تجربہ کاری تیرہ رنز پر بے جان ہو گئی۔ مصباح الحق نے ایک رن سے کپتانی کا حق ادا کیا۔ نوجوان بیٹسمین خرم منظور واحد مرد میدان بنے۔ ان کے تہتر رنز نے پاک ٹیم اور بیٹنگ لائن کی کچھ عزت رکھی۔ ایک کے بعد ایک بلے باز غلطیاں کرنے سے باز نہ آئے۔ سات تو ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔ پر ادِیب اور رنگانا ہیراتھ کی تین تین وکٹوں نے پوری ٹیم کو ایک سو پینسٹھ میں بُک کر دیا۔ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا طوفانی آغاز کرنے والی لنکن ٹیم نے جواب میں اپنا زور بازو دکھانا شروع کیا اور چالیس کے مجموعے پر سری لنکا کو پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ جنید خان نے کرونا رتنے کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ نوجوان اوپنر بتیس رنز بنا کر میدان بدر ہوئے۔ ان کے بعد تجربہ کار بیٹسمین کمار سنگا کارا اپنے جوہر دکھانے وکٹ پر آئے۔ لنکن ٹوٹل جب ستاون تک پہنچا تو کم روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ آئی لینڈرز کو پاکستانی برتری ختم کرنے کے لیے نو وکٹ پر ایک سو آٹھ رنز درکار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.