کراچی: رواں سال بہتر فصل کے باعث دس ماہ کے دوران دالوں کی درآمد میں اکسٹھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی سے اپریل دو ہزار تیرہ تک دالوں کی درآمدی مالیت چوبیس لاکھ پینتالیس ہزار ڈالر کمی سے پندرہ لاکھ اٹھہتر ہزار ڈالر رہی، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں دالوں کی درآمد پر چالیس لاکھ تئیس ہزار ڈالر ذرمبادلہ خرچ کیا گیا تھا۔ برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال موسم سرما کی شدت کی وجہ سے فصلیں بری طرح متاثر ہوئی تھیں تاہم اس سال پیداوار تسلی بخش ہے ، خاص طور پر چنے کی پیداوار کی وجہ سے درآمد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ سال ملکی دالوں کی پیداوار دو لاکھ اکانوے ہزار میٹرک ٹن رہی تھی، جس سے ناصرف درآمد بڑی بلکہ قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ تاہم اس سال دالوں کی پیداوار دس لاکھ ٹن رہنے کی امید ہے ، جس کی وجہ سے درآمد کنندگان نے امپورٹس کم کردی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.