خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ خیبرپختونخوا کےمختلف علاقوں پشاور،شانگلہ،بشام اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کے جھٹکے صبح ساڑھے 6 بجے کےقریب محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش تھا۔زلزلے کی شدت سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے بند ہیں.