خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پرتحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں ڈیڈلاک برقرار
لاہور: خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ بنانے کےلئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی وجہ سے 10 روز بعد بھی کابینہ کی تشکیل کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔ لاہور میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے سینئر رہنما سراج الحق نے ملاقات کی جس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل کے معاملات پر غور کیا گیا، اس موقع پر جماعت اسلامی نے ایک بار پھر وزارت تعلیم کے لئے اصرار کیا جبکہ تحریک انصاف تعلیم کی وزارت اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔ عمران خان کی صدارت میں ہونے والے 3 اجلاسوں کے باوجود بھی دونوں جماعتیں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکیں ، دوسری جانب تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے رہنما ؤں کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں میں کسی بھی قسم کا ڈیڈ لاک نہیں بلکہ تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.