خیبرپختونخوا حکومت نے ڈرون حملوں کے خلاف امریکی قونصلیٹ میں قرارداد جمع کرادی

ڈرون حملوں کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت کا وفد امریکی قونصلیٹ پہنچ گیا جہاں ڈرون حملوں کے خلاف یادداشت پیش کی گئی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک مصروفیات کے باعث پشاور سے باہر ہیں تاہم وفد کی سربراہی سینئر وزیر سراج الحق نے کی۔ وفد میں تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور قومی جمہوری اتحاد کے نمائندوں کے علاوہ صوبائی وزرا اور خواتین ارکنان اسمبلی بھی شامل تھیں۔ 25 افراد پر مشتمل وفد وزیراعلی ہاؤس سے پیدا روانہ ہوا اور امریکی قونصلیٹ پہنچا۔ اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے وفد کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی تاہم سیکیورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد وفد نے قونصلیٹ کے مرکزی دروازے پر ہی قرار داد جمع کرائی۔ قرارداد 4 صفحات پر مشتمل ہے جس میں ڈروں حملوں کی بندش کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.