خیبرایجنسی: نیٹوکنٹینر پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

پشاور: خیبرایجنسی کے علاقے شاہ گئی میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں شاہ گئی کے مقام پر نامعلوم افراد نے نیٹوکنٹینر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خاصہ دار فورس کے مطابق نیٹو کنٹینر افغانستان سے پاکستان آ رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔

تبصرے بند ہیں.