خطے میں ترکی کے مکروہ عزائم پر خاموش نہیں رہیں گے، مصر

ترکی کی مداخلت سے مصر بھی محفوظ نہیں مگر ہم اسے کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیرخارجہ سامح شکری

قاہرہ (این این آئی)مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے ترکی کی جانب سے عرب ممالک میں جاری فوجی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ترکی کی کھلی مداخلت پر مبنی کارروائیوں پر قاہرہ خاموش تماشائی نہیں رہے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب وزرا خارجہ کے ترکی کی مداخلت سے متعلق ورچوئل اجلاس سے خطاب میں سامح شکری کا کہنا تھا کہ خطے میں ترکی کی مداخلت عرب اقوام کی قومی سلامتی کو درپیش ایک بڑا چیلنج ہے۔ ترکی کی مداخلت سے مصر بھی محفوظ نہیں مگر ہم انقرہ کو کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اجلاس سے خطاب میں مصری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی شمالی عراق، لیبیا اور شام میں کھلم کھلا مداخلت کر رہا ہے مگر ہم ترکی کے توسیع پسندانہ عزائم پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔سامح شکری نے لیبیا میں ترکی کی فوجی مدخلت بند کرنے اور لیبیا میں بھیجے گئے تمام غیرملکی جنگجووں کو وہاں سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کی ترکی کی طرف سے مداخلت پر عراق کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ عراق کی خود مختاری کی بار بار پامالیوں پر ترکی کے خلاف عراق کے ساتھ کھڑے ہیں۔مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے اجلاس سیخطاب میں ترک رجیم کی عرب ممالک میں مداخلت پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ ترکی عرب ممالک میںفرقہ واریت کے بیج بونے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے لیبیا کو غیرملکی جنگجووں میں غرق کردیا ہے۔ اس کے علاوہ انقرہ نے ہزاروں دہشت گردوں کو شام میں آمد و رفت کی مکمل سہولت فراہم کی۔

تبصرے بند ہیں.