خطبہ حج کے فوری ترجمہ پروگرام کو 22 ملین زائرین وزٹ کرچکے ہیں

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک)الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی ذمہ دار جنرل پریذیڈنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خطبہ حج کا مختلف زبانوں میں براہ راست اور فوری ترجمہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اپنی منزلیں طے کر رہا ہے۔ تین سال پیشتر شروع کیے گئے اس پروگرام میں رواں سال 10 زبانوں میں میدان عرفات سے خطبہ حج براہ راست پیش کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رواںسال کرونا وبا کی وجہ سے حج متاثر ہوا مگر اس کے باوجود میدان عرفات سے خطبہ حج کے ترجمہ پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ ترجمہ پروگرام کو پوری دنیا بالخصوص حجاج کرام کے سامنے پیش کرنے کیلیے 100 ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیںاعداد و شمار سے پتا چلا ہے کہ سنہ 1441 ہجری میں حج کے خطبے کے ترجمے کے منصوبے کے زائرین کی تعداد 22 ملین سے تجاوز کر گئی ہے

تبصرے بند ہیں.