خالص سونے، چاندی کے تاروں اور ریشم سے تیارکردہ غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

150 کلو خالص سونے اور چاندی کے تاروں سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا۔ مکمہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی جس میں غلاف کعبہ کو امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مسجد الحرام کے کلید بردار شیخ عبدالقادرالشیبی کے حوالے کیا، غلاف کی تیاری میں 150 کلو خالص سونا اور چاندی جبکہ 670 کلوگرام خالص ریشم استعمال کی گئی، غلاف کعبہ کا سائز 658 مربع میٹر ہے جو کہ 47 حصوں پرمشتمل ہے، جس کا ہرحصہ 14 میٹر لمبا اور 95 سنٹی میٹر چوڑا ہے، غلاف کعبہ کو 200 سے زائد ہنر مندوں نے 8 ماہ میں تیار کیا جس کی مالیت 2 کروڑ سعودی ریال ہے۔ اتارے جانے والے غلاف کعبہ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگرمعززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے، خانہ کعبہ کو ہرسال دو مرتبہ شعبان اورذی الحج کے مہینے میں غسل دیا جاتا ہے، تاہم 1962 میں غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت پاکستان کے حصے میں بھی آئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.