اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو اسلام آباد میں طلب کر لی گئی، حکومت گرانے کیلئے تحریک اور چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر مشاورت ہوگی، قرضہ انکوائری کمیشن میں پیش ہونے سے متعلق فیصلہ بھی کیا جائے گا، فضل الرحمان اور زرداری نے بتا دیا۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چھبیس جون کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی، تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی، حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر مشاورت کی جائے گی۔اپوزیشن کی حکومت مخالف میدان سجانے کی تیاری، مولانا فضل الرحمان نے چھبیس جون کو اتحادی جماعتوں کو بلاوا بھیج دیا، بیٹھک میں تمام اپوزیشن پارٹیاں شرکت کریں گی، حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر مشاورت کی جائے گی۔اپوزیشن، چیئرمین سینیٹ کی ممکنہ تبدیلی کے آپشن پر بھی غور کرے گی، دیگر معاملات میں بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔آصٖف زرداری نے کہا ہے کہ قرضوں پر انکوائری کمیشن قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس کرے گی۔ حکومت گرانے کی تحریک سے متعلق فیصلہ بھی اے پی سی میں ہوگا۔ این آر او سے متعلق سابق صدر کا کہنا تھا کہ کچھ لینا ہوتا تو بارہ سال جیل نہ کاٹتا۔آصف زرداری نے نیب کی جانب سے تشکیل کمیشن کو منظور کرنے یا نہ کرنے کو بھی اے پی سی سے کے فیصلے سے مشروط کر دیا۔
تبصرے بند ہیں.