حکومت کا مزید 62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملکی زرمبادلہ کی ضروریات پوری کرنے اورروپے کی قدرمیں استحکام لانے کیلیے ملکی وغیرملکی بینکوںسے 62کروڑ 50لاکھ ڈالرکے قرضے حاصل کرنے کااصولی فیصلہ کیاہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کے 6 بینکوں کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں۔ توقع ہے کہ اگلے چندروز میں بینکوں کے ساتھ معاملات کوحتمی شکل دے دی جائے گی جس کے بعد بینکوں کی طرف سے بیرونی ممالک سے اسٹیٹ بینک کورقوم کی منتقلی کی جائے گی۔ جن بینکوںسے قرضے لیے جائیں گے ان میںبینک آف ٹوکیو، اسٹینڈرڈچارٹرڈبینک، الفلاح بینک، الائیڈبینک لمیٹڈ، یونائیٹڈبینک لمیٹڈسمیت دیگربینک شامل ہیں۔ حکومت ان بینکوںسے 5.3فیصد پلس لائبرپر ایک سال کی مدت کے لیے قرضے لیے جائیں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ان قرضوں کے حصول کے بعدپاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 11ارب ڈالرتک پہنچنے کی توقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.