حکومت کا بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد کردہ شرائط کے تحت بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اطلاق عید الفطر کے بعد سے ہوگا۔ رائل نیوز کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے بجلی 3 روپے فی یونٹ جبکہ کمرشل اور صنعتی صارفین نے کےلئے 5روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہےجس کا اطلاق عید الفطر کے بعد ہوگا، جس سے حکومت کو سبسڈی کی مد میں دیئے جانے والے 650 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ حکومت کے فیصلے کے بعد ملک کی کئی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لئے نیپرا کو باقاعدہ درخواست بھی دے دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے 5ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کے لئے آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمت میں اضافے اوراس پر دی جانے والی سبسڈی کو بتدریج ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.