لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے،حکومت نے ہی نواز شریف کو اجازت دے کر باہر بھیجا ۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اے پی سی تمام سیاسی جماعتیںمل کر کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میںاشیا ئے خوردونوش کی قیمتیں انتہائی سطح پر پہنچ چکی ہیں جس کی وجہ سے غریب کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.