فیصل آباد:
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
فیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں کار اسمبلنگ پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، ہنڈائی اور نشاط گروپ کی سرمایہ کاری پر ان کے مشکور ہیں، یہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسی پر اعتماد کی عکاسی ہے، حکومت کی مستحکم پالیسیوں میں تسلسل کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.