لاہور ( شوبزڈیسک) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ موجودہ حالات سے ایسا لگتا ہے کہ شاید ہی پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس آئے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ چند ناعاقبت اندیشوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پنجابی فلموں کو نقصان پہنچا ۔ہمارے پاس انتہائی باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں فارغ بیٹھے ہیں ۔ نرما نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہیے کہ فلم انڈسٹری کی طرف بھی توجہ دے اور اسے دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے معاونت کرے تاکہ شائقین فلم کو دوبارہ ماضی کی طرح اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنے کو مل سکیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر بھارتی فلموں کو پسند نہیں کرتی کیونکہ بھارتی فلموں کی وجہ سے ہماری تہذیب کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
تبصرے بند ہیں.