لاہور(شوبزڈیسک)وفاقی کابینہ ڈویژن نے نامزدگی کا خط لکھا تاہم مجھے ایوارڈ نہیں ملا؛لوک فنکار سائیں ظہور فیورٹ ازم کا شکار ہوگئے اور حکومت کی طرف سے ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کا پیغام دئیے جانے کے باوجود ان کا ایوارڈ کسی دوسرے ’’پسندیدہ‘‘فنکارکو دے دیاگیا۔بتایاگیاہے کہ لوک فنکار سائیں ظہور کو حکومت پاکستان کی جانب سے ایوارڈ کیلئے نامزدگی کا پیغام موصول ہوا لیکن جب حتمی ناموں کا اعلان کیا گیا تو اس میں ان کا نام موجود نہیں تھا۔ سائیں ظہور نے بتایا کہ ان کووفاقی کابینہ ڈویژن نے خط لکھا تھا مگرمجھے ایوارڈ نہیں ملا ہے۔لگتا یوں ہے کہ امن کے سفیر غریب فنکار کوامیددلاکر بھلادیاگیا۔
تبصرے بند ہیں.