حکومتی ترجیحات سے متفق، کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں، فضل الرحمن

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کیساتھ ترجیحات پراتفاق ہوگیا ہے، اگلے مرحلے میں کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ منگل کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں حالیہ دہشت گرد واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے قومی پالیسی کی ضرورت ہے، سب کو تمام اختلافات بھلا کرامن کیلیے کوششیں کرنا ہونگیفضل الرحمن نے کہا کہ قومی معاملات پر حکومت کیساتھ مکمل اتفاق رائے ہے، طالبان سے مذاکرات کیے جائیں ورنہ امریکا و بھارت سے مذاکرات کا بھی کوئی جواز نہیں بنتا

تبصرے بند ہیں.