حکومت میں شامل جماعتوں نے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل پر عدالت عظمیٰ کے 8 رکنی بنچ کے قیام کو مسترد کردیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکمران جماعتوں نے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل پرمتنازع بنچ تشکیل دینے کا اقدام مسترد کرتی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کا اقدام پاکستان اور عدالت کی تاریخ میں اس سے قبل پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، یہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی ساکھ ختم کرنے، انصاف کے آئینی عمل کو بے معنی کرنے کے مترادف ہے۔مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی تقسیم سے حکومت میں شامل جماعتوں کے موقف کی پھر تائید ہوئی، بلوچستان اورخیبرپختونخوا سےکوئی جج بنچ میں شامل نہ کرنا بھی افسوسناک ہے، حکمران جماعتیں اس اقدام کو پارلیمان اور اس کے اختیار پر شب خون قرار دیتی ہیں، اس اقدام کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.