حمزہ کی گرفتاری کا معاملہ: پولیس کی بھاری نفری موجود، رینجرز پہنچ گئی

نیب ٹیم حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے 96 ایچ ماڈل ٹاؤن دوبارہ پہنچ گئی، مجسٹریٹ اور پولیس کی بھاری نفری شہباز شریف کی رہائشگاہ کے باہر موجود ہے، رینجرز بھی پہنچ گئی، گھر میں گھسنے کیلئے سیڑھیاں منگوالی گئیں۔پولیس نے شہباز شریف کے گھر کا محاصرہ کرلیا۔ پولیس اور مسلم لیگ ن کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، لیگی کارکنان پولیس کی رکاوٹیں عبور کر کے گھر کے سامنے پہنچ گئے۔ متوالوں کی شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.