حقیقی وارث نہ ہونے پر مطلقہ بہن بھی پنشن کی حقدار قرار

لاہور: محتسب پنجاب جاوید محمود نے پنشنر اور اس کی بیوہ کے انتقال کی صورت میں اس کی غیر شادی شدہ اور بیوہ بیٹی کے علاوہ مطلقہ بیٹی کو بھی دوسری شادی یا ملازمت تک فیملی پنشن کا حقدار قرار دیدیا ہے۔ جبکہ مرحوم پنشنر کے جائز وارثان کی عدم موجودگی میں اس کی غیر شادی شدہ یا بیوہ بہن کے علاوہ مطلقہ بہن بھی شادی کرنے یا ملازمت ملنے تک مرحوم بھائی کی پنشن کی حقدار ہوگی۔محتسب پنجاب نے اپنے فیصلے میں پنشنرز کی مطلقہ یا بیوہ بیٹی اور غیر شادی شدہ، مطلقہ یا بیوہ بہن کیلیے زیادہ سے زیادہ دس سال تک فیملی پنشن وصول کرنے کی مدت سے متعلق شرط ختم کرنے کا حکم دیا ہے اور اپنے حکمنامے میں کہا کہ فیملی پنشن اس وقت تک دی جائے جب تک پنشنر کی بیٹی یا بہن شادی نہ کر لے یا ملازمت ملنے پر اس کا ذریعہ معاش پیدا نہ ہو جائے۔

تبصرے بند ہیں.