اسلام آباد:
وزیراعظم کے بڑے صاحب زادے حسین نواز پاناما جے آئی ٹی کے سامنے تیسری بار پیش ہوگئے ہیں۔
ا وفاقی جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے واجد ضیاء کی زیرصدارت پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم کے صاحب زادے حسین نواز کو گزشتہ روز اپنے چھوٹے بھائی حسن نواز کے ہمراہ پیش ہونا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوسکے تاہم آج وہ حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے تیسری بار پیش ہوگئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.