اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی نیب کی درخواست مسترد کردی۔
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حدیبیہ کیس کی سماعت کی۔ نیب نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی جسے عدالت عظمیٰ نے مسترد کردیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں نئے پراسیکیوٹر کی تقرری تک سماعت ملتوی کی جائے۔
دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ نیب کے موقف ملزمان کے خلاف ریفرنس پر اثرانداز ہوئے، ہمارا سوال ہے کہ یہ ریفرنس سرد خانے میں کیوں رکھا گیا، کیا یہ کیس اٹک قلعہ کے اندر چلایا گیا، کیا اٹک قلعہ میں عدالت بھی ہے، یہ کیس اٹک قلعہ میں کیوں چلایا گیا، کچھ تو وجوہات ہوں گی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نیب عمران الحق نے کہا کہ وجوہات میرے علم میں نہیں۔
جسٹس مشیر عالم نے پوچھا کہ کیا ملزمان کراچی میں زیرحراست تھے، کوئی حکم نامہ تو ہوگا جس کے تحت جیل میں مقدمہ چلایا گیا، اگر ملزم اٹک میں تھا تو طیارہ ہائی جیکنگ کیس کراچی میں کیسے چلا۔
تبصرے بند ہیں.