اسلام آباد:
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے حدیبیہ پیپرملز کیس کا جو فیصلہ سنایا اس پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہوں۔
حدیبیہ کیس کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن میری سیاسی زندگی کا اہم ترین دن ہے آج میرے خلاف لگائے گئے تمام الزامات ایک بار پھر غلط ثابت ہوئے ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے معززبینچ نے آج تاریخی فیصلہ دیا جس پر میں اللہ کے حضور سربسجود ہیں اور اس کے ساتھ عوام کی حمایت و اعتماد کا بھی شکرگزار ہوں۔
تبصرے بند ہیں.