حج وعمرے پرپابندی: عمر رسیدہ پاکستانیوں کے ویزے منسوخ ہونیکا خدشہ

پشاور: جان لیواکانگووائرس کی وجہ سے حج اور عمرے پر پابندی سے پاکستان میں عمر رسیدہ افراد خواتین اور بچوں کے حج و عمرے ویزا منسوخ ہونے کی تلوارلٹکنے لگی ہے 40 فیصد سے زائد افراد عمررسیدہ ہیں ۔ جبکہ بچوں کی بھی تعداد اس سے زیادہ ہیں ٹریول ایجنسیوں ایئرلائن اورحج آرگنائزیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے زیادہ تر عمر رسیدہ افراد عمرے اور حج کی سعادت کیلیے جاتے ہیں۔اگر درخواست گزاروں کی میڈیکل ہسٹری اور بیماری کا کوئی سرکاری ڈیٹا موجود نہیں مگر غیر حتمی جائزہ کے بعد یہ افراد میڈیکل طور پر سو فیصد فٹ نہیں رہتے۔میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کیلیے تاحال کوئی ہدایت مذہبی امور کی جانب سے نہیں دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.