حافظ آباد: حافظ آباد میں گیسٹرو کی وباء شدت اختیار کرگئی،چوبیس گھنٹوں میں اٹھہتر بچوں سمیت ڈیڑھ سو سے زائد متاثرہ افراد کو اسپتال داخل کرا دیا گیا۔حافظ آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے پر گیسٹرو کی وباء نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے،ڈیڑھ سو سے زائد متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے،جن میں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،چوبیس بستروں پر مشتمل چلڈرن وراڈ میں ایک بیڈ پر تین، تین مریض بچوں کو داخل کیا گیا ہے،اسپتال میں داخل گیسٹرو کے مرض میں مبتلا تین جڑواں بھائی بھی شامل ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بیڈوں کی تعداد کم ہے،مگر روزانہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بستروں کی کمی کیساتھ ساتھ ادویات کی قلت کا بھی سامنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.