جے یو آئی کا آج خیبرپختونخوا میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان
پشاور: جمیعت علماء اسلام ف نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج خیبرپختونخوا میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔ جمیعت علماء اسلام ف نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن سیٹوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم الیکشن کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف آج صوبہ میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پشاور میں احتجاجی ریلی ہشت نگری سے شروع ہوکر الیکشن کمیشن کے دفتر تک جائے گی، جہاں دھرنا بھی دیا جائے گا، جمیعت علماء اسلام کے ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں پر امن احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا مقصد دھاندلی والے حلقوں میں دوبارہ الیکشن کروانا ہے۔
تبصرے بند ہیں.