سیاست میں فوج کی مداخلت غیرآئینی ہے‘آرمی چیف

یوم دفاع و شہداء کی تقریب جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹرز) راولپنڈی میں جاری ہے۔تقریب میں اعلی شخصیات ، سفارتکار، سول و عسکری حکام ، شہدا کے لواحقین اور غازی شریک ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر جنرل باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔پاکستان بھارت جنگ 1965ء میں افواج کی دفاعی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں یومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یوم دفاع کی تقریب اس سال سیلاب کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.