جی ایس پی اسٹیٹس، ملک میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

رحیم یار خان ()جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے فیصلے سے ملک میں روئی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،سو روپے فی من بڑھ گئی۔

مقامی مارکیٹوں میں روئی کی نئی قیمت چھ ہزار آٹھ سو روپے من تک پہنچ گئی ہے. تین روز کے دوران نرخوں میں دو سو روپے من اضافہ ہوا ہے .ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن احسان الحق کے مطابق جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے اور گیس بحالی سے ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سے خریداری بڑھ گئی ہے۔رواں سیزن ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سے پندرہ لاکھ بیلز اضافی استعمال کرنے کی توقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.