جی ایس ٹی میں اضافے سے غربت بڑھے گی،عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کہتے ہیں پاکستان کی موجودہ حالت کی اصل وجہ ناانصافی ہے، جی ایس ٹی میں اضافے سے غربت بڑھے گی قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد عمران خان نے کہا کہ ہمیں آج ایک قوم بن کر سوچنا چاہئے، اسمبلی میں اپوزیشن نہیں پاکستانی بن کر بات کریں گے، عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں تماتر قدرتی وسائل موجود ہیں لیکن ملک کا برا حال ہے، انہوں نے کہا ملک کے بجٹ کا بڑا حصہ فوج پر صرف ہو جاتا ہے، ملک چلانے کے لئے کچھ نہیں بچتاعمران خان نے کہا کہ مدینہ میں اسلامی کی پہلی ریاست کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی گئی، ہمارا آج جو حال ہے ہے وہ ناانصافی کے باعث ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ ناانصافی ہے، بلوچستان میں جو ہو رہا ہے وہ ناانصافی ہی کے باعث ہے ، مشرقی پاکستان بھی نا انصافی کے باعث ہی الگ ہوا، عمران خان نے کہ جی ایس ٹی میں اضافے سے غربت بڑھے گی۔

تبصرے بند ہیں.