نیویارک (شوبزڈیسک)جیمز بانڈ کے دیوانوں کا انتظار ختم ہو گیا، سسپنس، تھرل اور ایکشن کا ہنگامہ ایک بار پھر بڑی اسکرین پر آنے کے لیے تیار ہے۔جیمز بانڈ سیریز کی پچیسویں فلم’’ نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ نومبر میں برطانیہ اور امریکا کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں دیگر معمولات زندگی متاثر ہوئے تھے وہیں فلم انڈسٹری کو بھی دھچکا لگا، جیمز بونڈ کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کورونا پھیلنے کے باعث روک دی گئی تھی، جو کہ رواں سال اپریل میں ریلیز ہونی تھی۔
تبصرے بند ہیں.